لکی مروت،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے.

پولیس زرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقے وانڈہ شہاب خیل عباسہ روڈ حدود علاقہ تھانہ ڈدیوالہ کے قریب پیش آیا .

حملے میں شہید ہونے والوں 1 اے ایس آئی، 1 ڈرائیور اور 4 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں،شہید اہلکاروں میں ASI علم دین، LHC زبیر، کانسٹیبل محمود (FC)، کانسٹیبل احمد نور (DFC)، عثمان علی (FRP) اور ڈرائیور دل جان شامل ہیں.

واقعے کے فوری بعد ڈی پی او سمیت پولیس و سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے،پولیس شہداء کی لاشیں ہسپتال منتقل کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ـ