جنوبی وزیرستان اپر: بروند میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے خاتون زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سروکئی کے علاقے بروند میں ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گاؤں سریلہ میں مائزار خان اور جمشید کے گھر پر پیش آیا، جہاں نامعلوم سمت سے آنے والا مارٹر گولہ گھر پر آ گرا۔ دھماکے سے کے باعث مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گھر میں موجود خاتون اس کی زد میں آ کر شدید طور پر زخمی ہو گئی۔

متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بہتر علاج و معالجے کےلیے ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران مارٹر گولے گرنے اور شہری آبادی کے متاثر ہونے کے ایسے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔