محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں 2439 بھرتیوں کی منظوری

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے 2 ہزار 439 میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت شروع کی گئی اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ اسامیاں مشتہر کرنے کے روایتی طریقے کے بجائے پہلے آئیں پہلے پائیںکا اصول اپنایا گیا ہے تاکہ طبی عملے کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا سکے۔

محکمہ صحت کی جانب سے ان بھرتیوں کا مقصد پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سینٹرز میں طبی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اس عمل کو شفاف اور تیز رفتار بنانے کے لیے ڈویژنل کمشنرز کی زیرِ نگرانی ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیںجو واک ان انٹرویو کے ذریعے اہل امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔

خواہشمند امیدواروں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق 20 اپریل تک انٹرویوز مکمل کر لیے جائیں گے جس کے بعد 22 اپریل تک سلیکشن کی حتمی سفارشات پیش کر دی جائیں گی تاکہ منتخب عملہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں