زاہد وزیر
شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی چیک پوسٹ تعمیر کرنے والے 8 مزدور اغوا کرلئے۔
زرائع کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل ششی خیل گاؤں میں رونما ہواہے جہاں لوکل ٹھیکیدار کے ساتھ کام کرنے والے 8 مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔
زرائع نے مذید بتایا کہ اغواء ہونے والے مزدور سیکیورٹی چیک پوسٹ تعمیر کررہے تھے جبکہ ان کا تعلق جنوبی وزیرستان اور لکی مروت سے ہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کی پولیس اس حوالے سے معلومات دینے سے قاصر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2020 میں بھی سپین وام میں کنسٹرکشن کمپنی کے 2 ملازمین کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا گیا تھا۔