خیبر ، فیکٹری میں آگ لگنے سے 6 مزدور زخمی ہوگئے

ےضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 6 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سٹیل فیکٹری میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آگ لگنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے 6 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں راشد،داود,عثمان,امین,روف, اسمعیل شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور آگ پر قابو پالیا ہے۔