جنوبی وزیرستان لوئر میں‌کمرے کا چھت گھرنے سے 6 افراد جاں‌بحق،10 زخمی

محمد ارشاد محسود
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں کمرے کا چھت گرنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں‌بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے.

مقامی ذرائع کے مطابق یہ ا فسوس ناک واقعہ راغزائی کے علاقے میں افسر خان نامی شخص کےگھر آج اس وقت پیش آیا جب خاندان کے افراد افطاری سے فارغ ہونے کے بعد ایک کمرے میں موجود تھے.

واقعے کے بعد لوگوں نے ملبے تلے سے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالاتاہم بعد میں جائے وقوعہ پر پولیس اور ایمبولینس پہنچ گئے.

کمرے کی چھت تلے دبے افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام اور ہیڈکوارٹر ہسپتال روانہ کردیا گیا.

خاندان کا سربراہ افسران موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ جبکہ دیگر پانچ افراد نے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں‌بحق ہوگئے.

جان بحق ہونیوالوں میں افسرخان کے علاوہ دین شفہ، عجوہ بی بی، سلطان، نسیمہ بی بی اور حلیمہ بی بی شامل ہیں۔

واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.زخمیوں میں نور آیاز، احمد علی، عبداللہ ، عاصمہ بی بی، ناخمینہ بی بی، شانہ بی بی، عقل مینہ بی بی، رحمتہ بی بی، طارق خان اور امیر اللہ شامل ہیں،

زخمی ہونیوالوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں جن کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیا گیا ہے.