بلوچستان اسمبلی کے 57 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

بلوچستان اسمبلی کے 57 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔

اسپیکر جان محمد جمالی علالت کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے اس لیے گورنر بلوچستان کی جانب سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی کو پریزائیڈنگ نامزد کیا گیا

زمرک خان اچکزئی نے اراکین سے حلف لیا۔

جام کمال خان،صادق سنجرانی،سردار اختر مینگل اور سرفراز بگٹی حلف برداری کیلئے اسمبلی نہیں پہنچے۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل جمعرات کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئےکاغذات نامزدگی کل دوپہر 12 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں.