بلوچستان کی نگراں کابینہ کے 5 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔
نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی اور سابق اراکین اسمبلی تقریب میں شریک ہوئے۔
گورنربلوچستان عبدالولی کا کڑ نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔
حلف لینے والوں میں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی، پرنس احمد علی ، امجد رشید، عبدالقادر بلوچ اور جان اچکزئی شامل ہیں۔
حلف اٹھانے کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔
نگراں وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے اپنے تین مشیر بھی مقرر کیے ہیں۔
شانیہ خان مشیر برائے سوشل ویلفیئر ترقی خواتین ، دانش لانگو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایری گیشن جبکہ عمیر محمد حسنی کو مشیر برائے مائینز اینڈ منرلز مقرر کیا گیا۔