جنوبی وزیرستان ،تنائی سے گل کچھ تک 42 کلومیٹر سڑک پر تین سال بعد بھی کام شروع نہ ہوسکا

آدم خان وزیر
جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے تنائی سے گل کچھ تک منظور ہونے والی سڑک پر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تین سال بعد بھی کام شروع نہ ہوسکا۔

تنائی سے گل کچھ تک 42 کلومیٹر سڑک کا افتتاح سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے 2020 کے آخر میں رکھا تھا.مذکورہ منصوبہ 76 کروڑ کی لاگت سے 3 سال میں‌مکمل ہونا تھا لیکن تاحال مذکورہ منصوبے پر کام شروع نہ ہوسکا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر محمد ناصرخان کے مطابق تنائی سے گل کچھ تک سڑک بلوچستان تک آسان راستہ ہے اور یہ سی پیک کا متبادل راستہ ہوگا.

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے.

واضح رہے کہ تنائی سے گل کچھ سڑک پر جلداز جلد کام شروع کرنے کیلئے ستمبر 2022 میں تنائی ،سپین اور توئی خلہ کے رہائشیوں کی جانب سےاحتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔