خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے سابقہ قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے دوران 3 افراد جاںبحق ہوگئے.
پولیس کے مطابق گاؤں بازیدخیل میںدو فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے.
پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین سیف الرحمان اور غازی خان کے خاندان کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سیف الرحمان کے خاندان کے دو افراد جبکہ غازی خان کے خاندان سے ایک فرد جاںبحق ہوا ہے.
فائرنگ کے نتیجے میںایک شخص زخمی بھی ہوا ہےجنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد قومی مشران نے دونوں فریقین کے درمیان فائربندی کردی ہے۔
واضحرہے کہ 24 مئی 2018 کو خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں جائیدا کی تقسیم کا سرکاری نظام رائج نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔