پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نےشمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے ماہانہ امدادی رقوم کی تین قسطیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق متاثرین کو شمالی وزیرستان کو دو قسطوں پر مشتمل چالیس ہزار روپے فی خاندان رواں ماہ کے دوران جبکہ 20 ہزار روپے آئندہ ماہ ریلیز کردیے جائینگے ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سم کارڈ کے ذریعے چونکہ 50 ہزار سے زائد رقم کی ادائیگی ممکن نہیں اس لئے پی ڈی ایم اے نے فیصلہ کیا ہے کہ دو اقساط رواں ماہ جبکہ ایک قسط یعنی 20 ہزار روپے فروری میں متاثر ین کو میسج کے ذریعے بھیج دئیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ثوبیہ حسام طورو کے مطابق متاثرین کو ایک دو دن میں پیسے ملنا شروع ہو جائینگے ۔