جنوبی وزیرستان اپر،تحصیل تیارزہ سے 3 لاشیں برآمد،شناخت نہ ہونے پر مقامی قبرستان میں‌سپرد خاک

(آتش محسود)
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ سے تشدد زدہ 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں‌مقامی لوگوں نے جنازے کے بعد مقامی قبرستان میں‌سپرد خاک کردیا ہے.

تیارزہ کے رہائشی ایک مقامی شخص نےنیوز کلاوڈ کو شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ تینوں‌کو گولیاں مارکر کر قتل کیا گیا تھا مگر ان کے ہاتھوں اور پیروں‌پر ہتھکڑیوں کے نشانات اور باقی جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے.

انھوں نے مذید بتایا کہ ان کے جسموں‌پر نشانات سے معلوم ہورہاتھا کہ ان کو کافی عرصے سے قید میں‌رکھ کر ان پر تشدد کیا گیاہے.

اس سوال پر کہ مرنے والے کون ہیں مقامی شخص نے بتایا کہ ان کے پاس شناختی کارڈ یا کوئی ایسی دستاویزات نہیں تھے جن سے ان کی شناخت ممکن ہوتی تاہم حلیے سے وہ وزیرستان کے نہیں لگ رہے تھے مگر وہ پشتون ہی تھے اور ان کے چہرے باجوڑ یا سوات کے لوگوں‌سے ملتے جلتے تھے.

واضح رہے کہ گذشتہ روز مقامی لوگوں کوتحصیل تیارزہ کے علاقے شولام میں نلکے ژاور سے 3 لاوارث لاشیں ملی تھی جنھیں تیازرہ پولیس کے حوالےکیاگیا.

پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کے بعد لاشیں مقامی لوگوں کے حوالے کئے جن کو نماز جنازہ پڑھنے کے بعد مقامی قبرستان میں‌سپرد خاک کیا گیا.