ضلع کرم کی تحصیل صدہ میں مارٹر کا گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ متخوزہ کے پہاڑی علاقے میں میں پیش آیا ۔
پولیس کے مطابق کرم میں قبائلیوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران ایک گولہ منتخوزہ کے پہاڑی علاقےمیں گر گیا تھا۔ بچے مارٹر گولے کو کھلونا سمجھ کر اس سے کھیل رہے تھے جو اچانک پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ زخمی ہوگئے جنھیں علاج کیلئے صدہ ہسپتال متنقل کردیا گیا جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق بچوں میں کل رحیم،محمد اور صدیقہ شامل ہیں،زخمی اور جاں بحق بچوں کی عمریں 7 سال سے 12 سال تک بتائی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں سوشل میڈیا پر ایک متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع کرم میں دونوں مذہبی گروہوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی گئی تھی جس میں کم ازکم 55 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پھر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے شدید گولہ باری کی گئی تھی۔