بنوں، جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں‌بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے سب ڈویژن وزیر کے علاقے جانی خیل سین تنگہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دوبھائیو‌ں سمیت تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا ہے۔ مارٹر گولہ ویرانے میں پڑا تھا، بچوں نے کھلونا سمجھ کر اٹھایا تو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچو ں کی شناخت عالمزیب ،وہاب اور زیشان کے ناموں سے ہوئی ہے.تینوں بچے مقامی دینی مدرسے میں‌زیر تعلیم تھے،مدرسے سے گھر واپسی پر یہ واقعہ پیش آیا ہے.