غیرقانونی طریقے سے پاکستان آنے والے 26افغان شہری گرفتار

کراچی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کر کے پاکستان آنے والے 26 افغان شہری گرفتار کر لیےہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب چھبیس افغانی گرفتار کر لیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر کی جانب سے کی گئی ہے، پیٹرولنگ افسر کو کوئی بھی شخص اپنی پاکستانی شہریت نہ دکھا سکا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ گرفتار افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔