افغانستان میں کشتی ڈوبنےسے 20 افراد جاں بحق ہوگئے

افغان صوبہ ننگرہار کے دریا کونڑ میں کشتی ڈوبنےسے 20 افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ کشتی ڈوبے کا واقعہ ننگر ہار کے مومند درہ ضلع میں ہفتے کی صبح پیش آیا جہاں کشتی میں سوار لوگ دریا کی دوسری جانب پار ہو رہے تھے کہ اچانک کشتی ڈوب گئی۔

واقعے میں کل 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں جابحق افراد میں بچے او خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مقامی لوگوں نے پانچ افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔

انتظامیہ کے اہلکاروں نے اب تک پانچ افراد کی ڈیٹ بادی نکال لی ہے جبکہ باقی لاشوں کی تالاش جاری ہے۔

واضح رہے ہیں کہ پچھلے مہینے میں افغانستان کے شمالی حصوں میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب آنے سے 66 افراد جاںبحق ہوئے تھے۔