شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دو مختلف واقعات میں 22 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس زرائع کے مطابق آج صبح 11 بجے کے قریب موسکی گاؤں میں سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا.
فائرنگ کے دوران ایک گولی گھرکے صحن میں موجود عظیم اللہ نامی شخص کی 22 سالہ بیٹی(ش) کو لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگئی.
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلومات اکھٹی کرلیں.
شہید لڑکی کا جنازہ پڑھنےکے بعد انھیں مغرب سے پہلے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا.
مذکورہ خاندان اس سے قبل بھی ایسے ہی سانحے کا شکار ہوچکا ہے .مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ اپریشن ضرب عضب سے قبل اسی خاندان کے گھر پر گولہ گرنے سے 7 افراد شہید ہوگئے تھے.
دوسری جانب میرعلی کے علاقے خیسور تنگڑی الگاڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خان دراز نامی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
مقامی زرائع کے مطابق خان دراز عرف بگٹی پوسٹ گریجویٹ کالج میران شاہ کے سابق صدر راہ چکے ہیں اور لوکل گورنمنٹ میرانشاہ میں ملازم تھا۔