(زاہد وزیر)
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ایک میجر سمیت2 اہلکار شہید ہوگئے.
سرکاری زرائع کے مطابق یہ واقعہ میرانشاہ کے گاؤں انغرکلی اور ٹل کلی کےد رمیان اس وقت پیش آیا جب گھاتے لگائے دہشت گردوںنے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا.
حملے کے نتیجے میں میجر عامر اور سپاہی آصف نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگئے.
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ زور شمالی وزیرستان سے متصل ضلع بنوںکے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے.