(زاہدوزیر)
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔
سرکاری زرائع کےمطابق یہ واقعہ میرعلی بازار سے متصل پاتیسی اڈا پر آج صبح اس وقت پیش آیا جب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ثناء اللہ نامی شخص جاں بحق جبکہ ابرار زخمی ہوگئے۔دونوں کا تعلق شیراتلہ بوبلی سے ہے۔
ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا ہے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔
اس سے قبل 28 اگست کو میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجمشید داوڑ نامی سرکاری افسر جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی گذشتہ کافی عرصے سے بدامنی کی لپیٹ میں ہے، آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں جس کے خلا ف مقامی سیاسی و سماجی تنظیموں نے جلسے اور جلوس منعقد کئے گئے۔