بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر آج پہیہ جام ہڑتال کیاگیا۔
ہڑتال کے نتیجے میں متعدد قومی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کی گئیں۔
ضلع قلعہ سیف اللہ مین قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔اسی طرح ضلع قلات میں منگچر کے مقام پر کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جبکہ زمینداروں نےضلع نوشکی کے مقام پر کوئٹہ-تفتان شاہراہ کو بھی ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
کراچی-کوئٹہ اور کوئٹہ-جیکب آباد شاہراہ بھی مختلف مقامات پر بند ہے۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کا کہنا ہےکہ 24 گھنٹوں میں سے صرف 3 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 6 گھنٹے بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
زمیندار ایکشن کمیٹی نے کہا کہ زرعی فیڈروں پر صرف 3 گھنٹے بجلی کی فراہمی سے ہماری فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔
ہڑتال کے باعث شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے