ورلڈکپ، افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں شکست دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ء کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو ہرا دیا۔

چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کی جانب سے افغانستان کو 283 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جو افغان ٹیم نے آخری اوور کی پہلی گیند پر پورا کرلیا۔

پاکستانی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم امام الحق 17 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر آںے والے محمد رضوان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سعود شکیل 25 رنز جبکہ کپتان بابراعظم نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاداب خان اور افتخار احمد کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز بنے۔ افتخار احمد جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 چھکے اور دو چوکے لگائے۔ شاداب خان بھی 40 رنز بنا کر وکٹ کھو بیٹھے۔

میچ کے دوران، اوپنر عبد اللہ شفیق نے پاکستان کی جانب سے رواں سال ون ڈے کے پاور پلے میں پہلا چھکا بھی لگایا جس کے لیے قومی ٹیم نے 1169 گیندیں کھیلیں۔

عبد اللہ شفیق نے دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں کا سامنا کرکے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 3، نوین الحق نے دو جبکہ عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 283 رنز کے تعاقب میں افغان اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔افغان ٹیم کی پہلی وکٹ 21 ویں ا وور میں 130 رنز پر اس وقت گری جب شاہین آفریدی کی گیند پر رحمان اللہ گرباز 65 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

190 کے مجموعی اسکور پر ابراہیم زادران 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کا شکار بنے۔