مستونگ، باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے خاتون جاں بحق، 16 افراد زخمی

کوئٹہ سے قلات جانے والی باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

میٖڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر مستونگ کے کھڈ کوچہ کے علاقے میں پیش آیا۔واقعہ کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔

زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویش ناک تھی جنھیں کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہیں جن میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق گاڑی کوئٹہ سے قلات کے علاقے منگچر جارہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔