وانا :متحدہ سیاسی امن پاسون اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد وانا بائی پاس چوک پر سات روز سے جاری متحدہ قومی امن دھرنے کے خاتمے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
دھرنے کے دوران انتظامیہ اور پاسون قائدین کے درمیان کئی اہم نشستیں ہوئیں، جن میں تین مرکزی نکات امن و امان کی بحالی، انگور اڈہ بارڈر کی بندش، اور معدنی وسائل پر مقامی حق پر تفصیلی غور کیا گیا۔ قائدین کے مطابق ان نکات پر انتظامیہ نے عوامی مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، اور آج باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔
متحدہ امن پاسون کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی عوام کی اجتماعی آواز کی جیت ہے، جس میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری، تاجر تنظیمیں، ٹرانسپورٹ یونین، سماجی کارکن، اساتذہ اور پرائیویٹ اسکولز کی تنظیمیں شامل رہیں۔
ترجمان امن پاسون کے مطابق دھرنا آج صبح جاری رہے گا اور آج ہی باضابطہ طور ختم کرنے کا اعلان کیا جائیگا۔