خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
مقامی زرائع کے مطابق تینوں بچے دوربی خیل کے علاقے میں پہاڑوں پر مشروم تلاش کررہے تھے کہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے.
دھماکے میں 13 سالہ ساجد اور 15 سالہ عامر جاںبحق ہوگئے جبکہ سلیم نامی بچہ زخمی ہے جنھیںطبی امداد کےلئے حٰیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے.
ضلع خیبر سے ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے وادی تیراہ واقعے میں زخمی ہونے والے بچے کی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں عیادت کی.
واضحرہے کہ سابقہ قبائلی اضلاع میںبارودی سرنگ کے حادثات تواتر سے رونما ہورہےہیں،عمومی طور پر بچے ہی بارودی سرنگوں کو نشانہ بنتے ہیں۔رواں ماہ کی 13تاریخ کو جنوبی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔