جنوبی وزیرستان لوئر: وانا میں پولیس نے دو مبینہ بھتہ خور گرفتار کر لیے

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں پولیس نے دو مبینہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

وانا پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو مغل خیل گاؤں سے اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مبینہ طور پر مقامی افراد کو ڈرا دھمکا کر بھاری رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔

پولیس نے ملزمان کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ کئی دنوں سے مختلف شہریوں کو فون کالز کے ذریعے لاکھوں روپے بھتہ دینے پر مجبور کر رہے تھے۔

ان کی تازہ ترین کارروائی میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل رحمت اللہ سے بھاری رقم طلب کی جا رہی تھی۔

گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں پولیس لائن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں