بلوچستان کےضلع کیچ کی تحصیل تربت میں 7 لڑکیاں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے کیچ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی جبکہ 2کی حالت غیر ہوگئی.
ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) اورنگ زیب بادینی نے بتایا ہے کہ اتوار کو شام 5 بجے کے قریب تربت کے علاقے کلگ میں ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں ڈوب کر جانبحق ہوگئی جبکہ دو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
اورنگ زیب بادینی کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 10 سے 17 سال تک تھی، انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دریاء میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والی ایک لڑکی کو بچاتے ہوئے مزید 8 لڑکیاں ڈوب گئیں۔
جاںبحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت فضا ، فائندہ ، ماہ زیب، ماہ تاب ، شیرین ، بشرہ اور دردانہ کے ناموں سے ہوئی ہے جو آپس میں رشتہ دار ہیں۔
ٕ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 7 لڑکیوں کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کی جائے۔