کالعدم تحریک طالبان(ٹی ٹی پی)کے جنگجونے جنوبی وزیرستان لوئرکے ہیڈکوارٹر وانا میں پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا،اسلحہ اور پولیس موبائل لیکر فرارہوگئے،جھڑپ میں ایک جنگجو مارا گیا ہے اورایک پولیس اہلکار زخمی ہیں۔
پولیس زرائع کے مطابق رات ایک بجے کے قریب 50 سے زائد مسلح افراد نے وانا سٹی تھانے پر حملہ کیا۔ حکام کے مطابق مسلح افراد نے پولیس سے تمام اسلحہ اور پولیس موبائل چھین لیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ملیشیا کے دستےپولیس کی مدد کے لیے آئے جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
ٹی ٹی پی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گروپ کے ترجمان محمد خراسانی نے ریڈیو مشال سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ 20 پولیس اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں پولیس اہلکار سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔