شیراللہ شاکر
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیرہ ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر کے تعصبانہ رویے کے خلاف محسود آفیسر فورم کا ہنگامی بنیادوں پر ایکشن، ایکسائز آفس وانہ منتقل کرنےکے خلاف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ، کورکمانڈر خیبرپختونخواہ، سیکرٹری ایکسائز ،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کو تحریری خط ارسال کرنے کا عندیہ دے دیا.
محسود آفیسر فورم کے ترجمان کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن آفس جنوبی وزیرستان پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان میں قائم کیا گیا تھا جس کے لئے باقاعدہ دو سے تین کمرے الاٹ ہوچکے ہیں مگر ریجنل ڈائریکٹر ڈیرہ ڈویژن حیات وزیر نے وزیر اور محسود اقوام کے درمیان قومی تنازعات بڑھانے کے لیے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے ایکسائز ٹیکسیشن آفس وانہ منتقل کرنے کا ایگری منٹ بھی کر لیا ہے اور سٹاف کو بھی غیر قانونی طور پر پریشرائز کرکے بمع سامان بھیجنے کی منصوبہ بندی بھی کرلی جس کی وجہ سے آحمد زئی اور محسود قبیلے کے درمیان قومی تنازعے کا خطرہ ہے.
محسود آفیسر فورم کے مطابق ایکسائز، ٹیکسیشن آفس وانہ منتقلی کے خلاف ہم نے باقاعدہ طور پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ، کور کمانڈر پشاور ،سیکرٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائیز ٹیکسیشن خیبرپختونخواہ کو تحریری خط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہم نے قومی مفاد کے پیش نظر مطالبہ کیا کہ ریجنل ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے اختیارات سے تجاوز کے خلاف ایکشن لیکر فی الفور معطل کیا جائے اور وانہ دفتر منتقلی کو فی الفور منسوخ کیا جائے.
محسود آفیسر فورم کے ترجمان کے مطابق جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے اور اس کے علاوہ ہائی کورٹ میں کیس بھی زیر سماعت ہے مگر اس کے باوجود ایکسائز، ٹیکسیشن آفس وانہ منتقل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے. ایم او ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ایکسائز ڈیرہ ریجن کی بدنیتی کا واضح ثبوت اس کا ETO کو لیٹر ہے جس میں وہ اپنے جونیئر افسران کو فوری طور پر وانہ بمع سامان بھیجنے کے لیئے دباو ڈال رہا ہے اور اتنے اہم لیٹر کی کاپیاں اپنے افسران بالا کو نہی کررہا.