ویب ڈیسک
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقے عمر راغزائی میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چار پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
مغویوں اہلکاروں میں کانسٹیبل اکبر، جان محمد، سلطان اور نصیب شامل ہیں۔
حملہ آور پولیس چیک پوسٹ سے 8 ایس ایم جی، 24 میگزین، 2 ہیلمٹ اور 2 وائرلیس سیٹ بھی ساتھ لے گئے۔
حملے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔