نورعلی وزیر
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے سرکی کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد مقتول محمد اسلم کی لاش اور زخمی نور اسلم کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانامنتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے محمد اسلم محکمہ صحت سے وابستہ تھے جبکہ زخمی نور اسلم واپڈا میں بطور ایس ڈی او فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔









