خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود، گاؤں رغزائی میں مارٹر گولہ گرنے سے دو کمسن بچے شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والے بچوں کی شناخت چھ سالہ عرفات اور چھ سالہ شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق دونوں بچے مدرسے جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ اچانک مارٹر گولہ آ گرا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نےضروری کاروائی کیلئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا۔
واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نےلاشوں کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے کوڑ کے مقام پر مین وانا-جنڈولہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔