ٹانک:سڑک پر کام کرنے والے تین مزدور اغوا

ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر کام کرنے والے 3 مزدور اغوا کرلئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزدوروں کی اغوا کا واقعہ دوپہر کے وقت ٹانک شہر سے عمراڈہ جانے والی سڑک پر لقمان چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔

مقامی زرائع کے مطابق اغواکار سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں سمیت ٹھیکیدار کی گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

اغوا ہونے والے مزدوروں کی تعداد تین بتائی جارہی ہے جنہیں اغواکاروں‌نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے.

پولیس نے مغویوں کی بازیابی کیلئے علاقے میں سر چ اپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ٹانک سے مزدوروں کی اغوا کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ گذشتہ سال جون میں 132 کے وی مین لائن پر کام کرنے والے 13 مزدور و اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں