طالبان نے افغانستان میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہمیں معطل کر دی،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہمیں معطل کر دی ہیں.

ریڈیو فری یورپ کی ویب سائیٹ پر شائع خبر کے مطابق معطلی کی خبر اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو ستمبر میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع ہونے سے پہلے پہنچائی گئی ہیں۔

پولیو مہم کی معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے اور طالبان حکومت کا کوئی عہدیدار بھی اس معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھا۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایچ او نے اس سال افغانستان میں پولیو کے 18 کیسز کی تصدیق کی ہے جو کہ 2023 میں چھ کیسز سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں