بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس وین کے قریب خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کیچ محمد بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور خاتون تھی۔
خود کش حملہ آور نےتربت کے علاقے چاکر اعظم چوک پر پولیس کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں امتیاز نامی اہلکار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تربت میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دینے اور بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کی وارث ہیں، ان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں،وزیراعظم نے زخمی خاتون پولیس اہلکار سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے زخمی خاتون پولیس اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت اور ایک خاتون اہلکار کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا اور سیکیورٹی فورسز کو مرعوبطکرنا ہے لیکن دہشت گردوں کے مزموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
خیال رہےکہ دسمبر میں تربت میں ایک حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔