بلوچستان کے ضلع بولان میں کمبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری (ایف سی )کی گاڑی پر خودکش حملے میں9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی نے تصدیق کرتے ہوئےبتایا کہ ضلع کچھی اور سبی باڈر کے قریب بولان کے علاقے کنبڑی میں ایف سی کے وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل پر خودکش حملہ آور نے کیا ہے جس میں 9 اہلکار شہیدجبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں.
واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرےمیں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا ہے .
واضحرہے کہ گزشتہ روز ضلع گوادر کے علاقے نلینٹ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں ایک اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔