خیبرپختونخوا کے ضلع بنو ں اور لکی مروت میں طوفانی ہواؤں ،بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی،10 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ضلع بنوں میں طوفانی ہواؤں اور بارش اور ژالہ باری سے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع آرہی ہیں۔
شہباز ککی میں دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کوٹی سادات روڈ پر مکان گرگئی ہے،مکان کےملبے تلے خواتین اور بچے دب گئے ہیں جن کو نکالنے کےلئے امدادی سرگرمیاں شروع ہیں۔
طوفانی ہواؤں سے درخت اور مکانات گرنے کے نتیجے میں 50 سے زائد ا فراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔
ژالہ باری نے ضلع میں فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچادیا ہے۔
ضلع بنوں سے متصل ضلع لکی مروت میں بھی تیزہواؤں،بارش اور ژالہ باری سے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ضلع لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں تیز ہواؤں اور بارش سے متعدد مکانات،بجلی کے کمبے اور درخت گرگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 اور الخدمت فاؤنڈیشن اب تک چار افراد کی لاشیں پہنچا چکے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔
بارش اور طوفانی ہواؤں سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
ریسکیور حکام اور اہل علاقہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دونوں اضلاع میں بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے زخمی ہونے والے افراد کو خون دینے کےلئے اپیل بھی گئی ہے۔