جنوبی وزیرستان اپر میں 15 سے زائد اڈوں پر منشیات کی فروخت جاری

جنوبی وزیرستان اپر کی 3 تحصیلوں کے 15 سے زائد اڈوں پر منشیات فروخت کی جارہی ہیں۔

نیوز کلاؤڈ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق چرس اور آئس کے سب سے زیادہ اڈے تحصیل سراروغہ میں ہیں جبکہ اس کے بعد تحصیل مکین اور پھر لدھا کا نمبر آتا ہے۔

معلومات کے مطابق سروکئی میں دو مقامات مولے خان سرائی اور سپلاتوئی میں منشیات کی فروخت کی جارہی تھی تاہم پولیس نے ان اڈوں کو ختم کردیا ہے۔

تحصیل سروکئی میں جنتہ سے کوٹکئی تک 8سے 9 جگہوں پر منشیات فروخت کئے جارہے ہیں اس طرح مکین کے تاودا چینہ سے لیکر دواتوئی تک 6 جبکہ لدھا کے علاقے کڑمہ میں 2 جہگہوں پر اور سلے روغہ میں بھی منشیات کی فروخت جاری ہے۔

زرائع کے مطابق تحصیل تیارزہ میں منشیات کرنے والوں کو شکئی سے اور سروکئی کے لوگوں کو جنڈولہ میں منشیات مل جاتے ہیں ۔

جنوبی وزیرستان اپر کے علاوہ جنوبی وزیرستان لوئر اور شمالی وزیرستان میں منشیات کے اڈوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان منشیات میں چرس کے علاوہ آئس بھی شامل ہے جس کے استعمال میں بتدریج اضافہ بتایا جارہاہے۔