جنوبی وزیرستان اپر،انتظامیہ کی بڑی کاروائی، 119 اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر معطل

جنوبی وزیرستان اپر میں انتظامیہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے 119اساتذہ کو معطل کردیا ہے۔

جنوبی وزیرستان اپر میں ایجوکیشن سیکٹر ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈیوٹی سے غیر حاضر اور غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل نے 100 اساتذہ کو معطل کردیاجبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نے 19 استانیوں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مجموعی طور پر 119 اساتذہ کو معطل کرتے ہوئے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیرنے واضح کیا کہ تدریسی عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔معطل شدہ اساتذہ کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں