جنوبی وزیرستان، لینڈ مائن دھماکے میں‌ دو بچے جاں‌بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں لینڈ مائن کے دھماکے میں‌دو بچے جاں‌بحق ہوگئے.

مقامی زرائع کے مطابق گذشتہ روزتحصیل سراروغہ کے علاقےبانگے ولا میں دو بچوں کو پہاڑی سے لینڈ مائن ملا تھا اور وہ ان سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

میئر سروکئی سب ڈویژن شاہ فیصل غازی نے بھی واقعے کی تصدیق کی۔

دھماکے میں جاں بحق بچوں کے نام طلحہ ولد بین یامین اور آیان ولد مجید ہیں جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ سابقہ قبائلی اضلاع خصوصا جنوبی و زیرستا ن اپر اور شمالی وزیرستان میں لینڈ مائنز کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس میں‌زیادہ تر بچے ہی نشانہ بنتے ہیں.

رواں سال 3 مئی میں‌جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین میں بارودی سرنگ کے دھماکے 2 بچے زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس سے قبل 13 اپریل کو تحصیل شوال میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔