جنوبی وزیرستان،بنیادی مرکز صحت خیسورہ کی مشکلات کے باوجود بہترین سہولیات کی فراہمی

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ میں یونیسف کے تعاؤن سے قائم بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو)خیسورہ مشکلات کے باوجود بہترین سروسز فراہم کررہی ہے۔

محرر تحصیل تیارزہ گل زمان نے گذشتہ روز مذکورہ بی ایچ یو کا دورہ کیا. فیمیل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رخسانہ انجم ، میڈیکل ٹیکنیشن حیات اللہ اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی .انہوں نے سٹاف کو درپیش مسائل سنےاور تمام مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی.

بی ایچ یو خیسورہ کی فی میل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رخسانہ انجم کے مطابق یہاں‌روزانہ 40 کے قریب مریضوں کا چیک اپ کیا جاتاہے.

انہوں‌نے بتایا کہ مریضوں کو مختلف قسم کے سہولیات فراہم کیے جاتے ہیں، لوگوں کی سہولت کے لیے ہسپتال میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود ہوتے ہیں .

علاقے سے تعلق رکھنے والے صحافی آتش محسود کے مطابق بنیادی مرکز صحت خیسورہ کے عوم کیلئے بہت بڑی سہولت ہے جہاں 24 گھنٹے سٹاف مریضوں کیلئے موجود رہتاہے.

آتش محسود کے مطابق سٹاف کو مسائل کا سامنا ہے ،انھیں‌رہائش کا بھی مسئلہ ہے اور پینے کے پانی کی سہولت بھی موجود نہیں تاہم اس کے باوجود بھی علاقے کے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔