جنوبی وزیرستان لوئر، ایک ہی روز دو کسٹم افسران اور ایک ڈاکٹر سمیت 4 افراد اغوا

جنوبی وزیرستان لوئر میں دو مختلف واقعات میں‌دو کسٹم افسران اور ایک ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے.

پولیس زرائع کے مطابق گذشتہ روزتحصیل برمل کے علاقے شولام بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے لوئر وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان وزیر کو دو کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر خوشحال سمیت اغوا کرکے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا ہے.

اس سے قبل گذشتہ روز ہی جنوبی وزیرستان لوئر کے برمل تحصیل میں ہلال احمر کے ایک ڈاکٹر نعمان کو اغوا کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اعظم ورسک کے علاقے میں پیش آیاتھا جہاں‌موٹرسائیل سوار پانچ مسلح افراد حلال احمر کے فری میڈیکل کیمپ میں‌داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پرموبائل اور دیگر سامان لوٹنے کےبعد ڈاکٹر نعمان کو اغوا کرلیا.

اس سے قبل گذشتہ روز ہی جنوبی وزیرستان لوئر کے برمل تحصیل میں ہلال احمر کے ایک ڈاکٹر نعمان کو بھی اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اعظم ورسک کے علاقے میں پیش آیاتھا جہاں‌موٹرسائیل سوار پانچ مسلح افراد حلال احمر کے فری میڈیکل کیمپ میں‌داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پرموبائل اور دیگر سامان لوٹنے کےبعد ڈاکٹر نعمان کو اغوا کرلیا.

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں