جنوبی وزیرستان لوئر ، پی ٹی آئی کارکنان کا انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج

نورعلی
باقی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی ہدایت پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی وزیرستان لوئر میں بھی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔

تحصیل وانا کے رستم بازار میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک میں تحریک انصاف کا پورا مینڈیٹ چرایا گیا، موجودہ نگران حکومت، الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں نے 8 فروری کے انتخابات میں دھوکہ دیا اورعوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی انصاف پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، علاقے کی ترقی کا واحد حل پی ٹی آئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار پاس ہوئے ہیں ۔