اسلم محسود
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ کے علاقے بدر عسکریت پسندوں کی جانب سے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ27 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری زرائع کے مطابق آج صبح 4 بجے کے قریب عسکریت پسندوں نے اپر وزیرستان کے پہاڑی علاقہ بدر میں 136 ونگ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا۔
حملے میں 4 ایف سی کے چارجوان جانبحق جبکہ 27 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جس میں بعض اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے مذکورہ ہیڈکوارٹر کو چاروں اطراف سے گھیر لیاتھا اور اندر جانے کی کوشش کی گئی تھی۔
زخمی اور جاںبحق ہونے والے اہلکاروں کو سکاوٹس ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب تحصیل توئے خلہ زرملن میں عسکریت پسندوں نے ایف سی کے غبرگائی چیک پوسٹ سمیت تین چیک پوسٹوں پر حملے کئے گئے ہیں جس میں جانی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔