پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پریس کانفرنس کی کال 2باتیں کرنےکےلیے دی ہے، سب سے پہلے 9مئی کےواقعات کی مذمت کرتی ہوں، میں نےہرقسم کےتشددکی مذمت کی ہے، ریاستی اداروں پرحملہ کرنازیادہ قابل مذمت ہے۔
شیریں مزاری کا کہناتھاکہ 12دن گرفتاری اوررہائی کی وجہ سے صحت خراب ہوئی، میری بچی کو آزمائش سے بھی گزرنا پڑا، میں نے متحرک وسیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یاکسی بھی جماعت کاحصہ نہیں ہوں گی، بچوں اوروالدہ اور صحت کی وجہ سے سیاست چھوڑ رہی ہوں، بچے،والدہ میری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا جب تک ڈاکٹر تابش زندہ تھے تو بچوں کو پر ان کا سایہ تھا لیکن ان کی وفات کے بعد اب بچوں کی وجہ سے اپنی والدہ کی وجہ سے اور اپنی صحت کی وجہ سے میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔