ڈیرہ اسماعیل خان،عوامی نیشنل پارٹی رہنما سردار حسین بابک کوگومل یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گیاہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصویروں شیئر کی گئی ہےجس میں سردارحسین بابک، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن عہدیداران اور اے این پی کارکنان کے ہمراہ گومل یونیورسٹی کے مین گیٹ کے باہر کھڑے ہیں جبکہ گیٹ کو یونیورسٹی انتظامیہ نے بند کررکھا ہے.
اے این پی زرائع کے مطابق رہنما اے این پی یونیورسٹی میں منعقد وسائل اگاہی سیمینار میںبطور گیسٹ سپیکر شرکت کرنے جارہے تھے.