معروف اداکارہ مشی خان کا جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے پر افسوس کا اظہار

ملک کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے 15 مارچ 2023 کو جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ2018 کے بعد جنوبی وزیرستان میں پہلا ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے پیچھے عمران خان نے کہا تھاکہ ایبسولوٹلی ناٹ اور یہ دیکھیں آج بیچارے دو معصوم بچے شہید ہوگئے۔

ٹویٹرپرجاری ویٖڈیو بیان میں مشی خان کا کہناتھاکہ ارباب اختیار سن لیں یہ اپنے پاکستانی ہیں، یہ ایبسولوٹلی یس کہنے کا نتیجہ ہوا ہے کہ آج دوبارہ پاکستان کے ہی شہر میں وہی خونریزی شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسلئے عمران خان کی حفاظت کررہےہیں ان کےلئے آواز اٹھارہے ہیں کیونکہ وہ ایک دلیرآدمی ہے،وہ اپنے قوم کےساتھ کھڑا ہے ،آپ لوگوں کی طرح نہیں ہے کہ اجازت دیدی اور یہ تماشہ پھر سے شروع کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز (15 مارچ)کو جنوبی وزیرستان کے علاقے زانگاڑہ میں ایک مبینہ ڈرون حملے میں دو بچے جاں‌بحق ہوگئے تھے،ڈرون حملے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سجیل برکی اور سابق ممبر خیبرپختونخواسمبلی انیتہ محسود سمیت سینکڑوں کارکنان نے زمان پارک لاہور میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا.