اپروزیرستان کے رہائشی ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک اور وانہ سے پاسپورٹ بناسکتےہیں ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: چیئرمین قائمہ کمیٹی سیفران مولانا جمال الدین کی سفارش پرمحکمہ ایمگریشن اینڈ پارسپورٹ نے اپر وزیرستان کے رہائشیوں کو ٹانک،ڈیرہ اسماعیل خان اور وانہ سے پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دیدی۔

پاسپورٹ ہیڈکوارٹر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محمکہ پاسپورٹ اینڈ ایمگریشن نے چیئرمین قائم کمیٹی سیفران مولانا جمال الدین کی سفارش پر اپروزیرستان کے رہائشیوں کےلئے نئی پالیسی جاری کردی ہے جس کے تحت اپر وزیرستان کے تمام تحصیلوں سے تعلق رکھےوالے افراد اب ڈیرہ اسماعیل ٹانک اور وانہ لوئر وزیرستان میں پاسپورٹ بنا سکتے ہیں۔