صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس مالکان نےواجبات کی عدم ادائیگی پر فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر فائر سروسز کوئٹہ عبدالحق اچکزئی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 5 مہینوں سے تیل کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیول کی مد میں فائربریگیڈ پر 40 لاکھ واجب الادا ہیں۔
عبدالحق اچکزئی کے مطابق صوبائی حکومت فائر بریگیڈ کو فنڈز فراہم نہیں کر رہی ہےاور اب پیٹرول پمپس مالکان نے فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔