سابق وزیراعلٰی پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی گرفتار کو لیا گیا ہے۔
پرویز الہی کو اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق چودھری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پنجاب کو بدعنوانی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
پنجاب کی نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھے، انہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب بلٹ پروف گاری میں گھر سے نکل کر فرار ہو رہے تھے اور گرفتاری کے وقت انہوں نے مزاحمت بھی کی اور گاڑی کا دروازہ کھولنے سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے کئی بار چھاپے مارے تھے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔