جنوبی وزیرستان،تحصیل شوال میں‌مطالبات کے حق میں دھرنا

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل شوال میں مطالبات کے حق میں‌دھرنا جاری ہے.

علاقے کے سماجی کارکن اورمیئرسروکئی سب ڈویژن شاہ فیصل غازی کے مطابق یہ دھرنا گذشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے دھرنے کے مطالبات پر مکمل خاموشی اختیار کی ہے.

دھرنا انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شوال میں تحصیل بلڈنگ فوری طور تعمیر کی جائے.

علاقہ مکینوں نے اپریشن راہ نجات 2009 کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات کے معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر مطالبات میں‌موبائل نیٹ ورک کی بحالی ،تمام ہیلتھ کیئر سنٹر اور سکولوں‌کی فعالیت شامل ہے.

واضح‌رہے کہ تحصیل شوال جنوبی وزیرستان اپر کا دورہ افتادہ ،سہولیات سے محروم پرفضا سیاحٰتی مقام ہے.کذشتہ چند سالوں کے دوران مذکورہ علاقے میں لیند مائنز کے حادثات رونما ہوئے ہیں۔ 13 اپریل کو شوال کے علاقے لواڑہ میں لینڈ مائن کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔